ELC - MODULE-1- SESSION-2
Download Session-2 PDF لوگوں کو منظم کرنا - Managing People معلم بحیثیت منتظم Teacher as a Manager : سابقہ سیشن میں معلم بحیثیت محقق کی حیثیت پہ گزارشات کیں تھیں اس پوسٹ میں معلم بحیثیت منتظم کی حیثیت اور اس سے متعلق کچھ عملی اقدامات Practical solutions پر بات کروں گا۔ سب سے پہلے ایک معلم کو اپنے Managerial style میں فعالیت Activeness اور اسکے ساتھ ایک مخصوص انداز میں وضاحتی انداز Assertiveness پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مطلوبہ کاموں کو متعینہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ لیکن اس انداز میں اس بات کا پوری طرح خیال رکھنا ہوگا کہ کہیں وضاحت کرنے میں جارحانہ انداز Aggressiveness نہ پیدا ہوجائے۔ اپنے متعلقین کی مخالف رائے کو مکمل توجہ سے سننا یہ بہت کمال کی صفت ہے۔ مذکور عنوان سے متعلق آڈیو ڈاؤن لوڈ کیجیے۔ شخصیات کی اقسام Understanding Personality types : ہم جس معاشرے کا حصہ ہیں اس معاشرے میں بطور مثال جن شخصیات کو پیش کیا جاتا ہے یا شخصیت کے تعارف کے لیے جن الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے، وہ کچھ اس طرح ہوتا ہے جیسے: ان سے ملیے یہ ہمارے شہر کی بڑی کاروباری شخصیت ہیں، یہ بڑی علمی